کیمپ میں برادکشی کا وقعہ | بی ایس ایف کے 2اہلکاروںکی موت

کلکتہ//مرشد آباد کے جالنگی میں کاکماری بی ایس ایف کیمپ میں دوجوانوں کے درمیان تنازع اور اس کے بعدہوئی فائرنگ میں دو جوا ن کی موت ہوگئی ہے ۔بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔ بی ایس ایف نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہے ۔اس سے قبل پنجاب کے امرتسر میں بھی اس طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوںکے مابین پہلے جھگڑا ہوااور اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو گولی مار دی۔مرنے والوں کی شناخت بی ایس ایف 118 بٹالین کے بطور ہوئی ہے ۔ بی ایس ایف ذرائع کے مطابق دونوں جوانوں میں کسی وجہ سے جھگڑا ہوگیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے پر گولیاں برسائیں۔ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بی ایس ایف کیمپ کے اندر فائرنگ سے کاکماری بی ایس ایف کیمپ سے متصل علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ بی ایس ایف کے دو جوانوں کے ناموں کی ابھی تک شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ہے ۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بی ایس ایف کے ان دونوں جوانوں کے درمیان تنازع کس بات پر شروع ہوا ۔بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی لاشیں برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔