کیموہ کولگام میں محاصرہ

اننت ناگ // کیموہ کولگام میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تشدد آمیز مظاہرے ہوئے۔سیکورٹی فورسز نے بستی میں روشنی کا انتظام کر کے تلاشیاں شروع کیں۔ادھر اچھہ بل اننت ناگ میں بھی تلاشیں لی گئیں۔کیموہ کھڈونی کولگام کا شام کے وقت پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ،فسٹ آر آر  اور18بٹالین سی آر پی ایف نے محاصرے میں لیا۔پولیس کے مطابق بستی میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملیجس کے بعد کریک ڈائون کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے جب محاصرہ کرنے کی کوشش کی تو یہاں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پتھرائو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے شلنگ کی گئی۔جھڑپوں کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس کے فوراً بعد پولیس نے یہاں روشنیوں کا انتظام کیا اور مکمل ناکہ بندی کر کے تلاشیوں کا آغاز کیا۔ادھرتروہپ اچھہ بل کا19آر آر نے محاصرہ کیا اور یہاں تلاشیاں لیں۔