سرینگر //گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ایکو انڈیا کے ساتھ ملکر وادی میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکروں کو آج سے آن لائن تربیت فراہم کرے گا۔ 6ہفتوں تک جاری رہنے والے تربیتی پروگرام کو 6گرپووں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ میں 30سے زائد ہیلتھ کیئر ورکر رکھے گئے ہیں جنہیں 6مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کی جائے گی۔ میڈیکل کالج ترجمان ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا ’’ ہیلتھ کیئر ورکروں کو کورونا وائرس کو قابو کرنے اورحاملہ خواتین، عمررسیدہ افراد اور دودھ دینے والی مائوں کی ٹیکہ کاری پر بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایکو انڈیا نے جی ایم سی سرینگر میں شعبہ کیمونٹی مڈیسن کے ڈاکٹروں کو تربیت فراہم کرنے کیلئے مرکز قائم کیا ہے اور بعد میں اسی مرکز سے دیگر جگہوں پر بھی شاخیں قائم کی جائیں گی ۔