کیلیفورنیا اور یونان کے جنگلات میں آتشزدگی سے تباہی

گرین ویل// کیلیفورنیا میں جنگلات کی آگ نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ڈیکسی شہر میں آگ نے گرین ویل میں خوب تباہی مچائی۔ اس دوران درجنوں مکان اور املاک جل کر تباہ ہوگئیں۔ 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوئیں مزید تباہی پھیلانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔شمالی علاقے میں لگی آگ 4 لاکھ 30 ہزار ایکڑ کے رقبے تک پھیل گئی ہے۔ڈکسی کے جنگلات میں لگی یہ آگ کیلی فورنیا کی تاریخ کی تیسری بڑی آتشزدگی ہے۔کیلی فورنیا کا علاقہ گرینویل آگ سے بری طرح متاثر ہے جس کے سبب لوگوں کا انخلا کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق آگ سے 10 ہزار گھر تباہ ہونے کا خدشہ ہے اور آگ پیراڈائز علاقے کی جانب بڑھ رہی ہے جہاں 2018 میں آتشزدگی سے 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ادھرجنگلات میں لگی آگ سے یونان کے قصبے اولمپیا میں جدید اولپکس کی جائے پیدائش سمجھے جانے والے تاریخی آثار قدیمہ کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں۔