کیلر میں شیپ بریڈرس کیلئے جانکاری کیمپ کا انعقاد

شوپیان//محکمہ شیپ ہسبنڈری شوپیان نے کیلر میں شیپ بریڈرس کے لئے ایک روزہ جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا۔اس موقعہ پر اے سی آر شوپیان ڈاکٹر ماجد جہانگیر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔کیمپ سے خطاب کے دوران اسے سی آر نے اس شعبے میں دستیاب روزگار کی گنجائش کے بارے میں شیپ بریڈرس کو جانکاری فراہم کی جس سے ضلع میں بیروزگاری پر قابو پایاجاسکتا ہے۔اس دوران اے سی آر نے شیپ بریڈرس میں اونی کمبل تقسیم کئے۔انہوںنے محکمے کے افسران پر زوردیا کہ وہ تحصیل اور بلاک سطحوں پر بھی اسی طرح کے کیمپوں کا انعقاد کریں تاکہ شیپ بریڈرس کو سکیموںکے بارے میں جانکاری مل سکے۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر نے شیپ بریڈرس کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور انہیں محکمے کی طرف سے ہر ممکن تعائون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔جانکاری پروگرام میں مختلف محکموں کے ماہرین،بنک آفیسران اورکسانوں نے شرکت کی۔