کیلاش یاترا آج سے شروع، پہلی مرتبہ ہیلی کا پٹر سروس متعارف

ڈوڈہ // ضلع انتظامیہ کے مطابق6ستمبر 2018سے کیلاش یاترا ۔2018شروع ہو جائے گی ۔ اس سلسلہ میں چھڑی مبارک واسکی ناگ مندر بھدرواہ سے 13000 فٹ سطح سمندر کی بندی کیلاش کنڈ کی جانب روانہ ہو گی۔ اودھمپور اور کٹھوعہ اضلاع سے یاتری کیلاش کنڈ مندر کے لئے مختلف راستوں سے پیدل آئیں گے اور کیلاش میں رشی ڈول کے مقام پر اکٹھا ہو جائیں گے۔ضلع انتظامیہ یاترا کے لئے پہلی مرتبہ ٹرائیل کی بنیادوں پر متعارف کرے گی۔ہیلی کاپٹر سروس ڈگری کالج بھدرواہ کے ہیلی پیڈ سے رشی ڈول کے لئے روانہ ہوگی، جو کہ مورخہ6ستمبر 2018سے 9ستمبر 2018تک دستیاب ہوگی۔ہیلی کاپٹر کا یک طرفہ کا کرایہ 2950 روپے فی یاتری ہوگی ،جس کے لئے ہیلی کاپٹر کو 8منٹ کی مسافت طے کرنی ہے۔توقع کی جاتی ہے کہ ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے سے خطہ میں یاتری سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔