کشتواڑ//ضلع کے کیشواں اور ٹھکرائی علاقہ کے مکینوں نے سڑکوں کی خستہ حالی کیلئے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین کوریہ پل کے پاس جمع ہوئے اور بطور احتجاج دھرنا دیا ،جسکی وجہ سے اس شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود رہ گئی۔یا د رہے ،کہ اس سڑک پر چند روز قبل سڑک حادثہ میں 17 قیمتی جانیں زیاں ہوئی تھیں ۔ مظاہرین نے اس سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا۔دریں اثنا ، تحصیلدار کشتواڑ شوکت مٹو جائے موقعہ پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ اعلیٰ حُکام کے ساتھ اُٹھا ئیں گے،تاکہ اس سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام شر وع ہو سکے۔
کیشواں اور ٹھکرائی کے عوام کا ضلع انتظامیہ کیخلاف احتجاج
