کشتواڑ //ضلع کشتواڑ سے چالیس کلومیٹر کی دوری پر واقع بلاک ٹھکرائی کا علاقہ کیشوان اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔جسکے سبب علاقہ کی عوام قدیم انسانوں کی طرز پر زندگی گزر بسر کرنے پر مجبور ہے۔جہاں علاقہ ضلع صدر مقام سے چالیس کلومیٹر کی دوری ہے وہیں، اس جانب حکام کوئی بھی توجہ نہیں دی رہی ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کیشوان کے ناگڑنہ میر محلہ و بھارو محلہ جات میں عوام پینے کے پانی کی بوندھ بوندھ کیلئے ترس رہی ہے کیونکہ علاقے میں برسوں قبل نصب کی گئی پانی کی پائپیں جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں اور گذشتہ 20برسوں سے ان پائپوں کی کوئی بھی مرمت نہیں ہو سکی ہے جس کے نتیجے میں پانی لوگوں کے گھروں تک پہنچنے سے قبل ضایع ہو جاتا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ کے ملازمین بھی مجبور ہیں کیونکہ گائوں میں اگر نئی سکیموں کے تحت لوگوں کو نئے پانی کے پائپ فراہم کئے جاتے تو ان کا یہ مسئلہ کسی حد تک حل ہو سکتا ہے لیکن بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود بھی اس مسئلہ کی جانب کوئی بھی توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چندروز قبل ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن نے بھی علاقے کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں نے انہیں ان بستیوں میں موجود لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا ،لیکن ابھی تک کوئی بھی حل نکلتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 20برسوں سے ہم لوگ پینے کے صاف پانی کا مطالبہ ہر ایک جگہ کرتے آئے ہیں لیکن مطالبات کو پورا کرنے میں نہ ہی انتظامیہ نہ سرکاری لیڈان کوئی توجہ دے رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زاتی مداخلت کرتے ہوئے ان کی مشکلات کا ازلہ کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔