کیس کی منتقلی کے حق میں نہیں

 نئی دلی//ریاست کے ایڈو کیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ ہم نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ عرضی گزار کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کیس کی منصفانہ سماعت ریاست کے اندر ہی یقینی بنائی جائے گی تاہم اسی کے ساتھ ہم نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ کٹھوعہ اور جموں میں موجود ماحول کے ہوتے ہوئے منصفانہ سماعت ممکن نہیں ہے۔ ہم نے کیس کو چندی گڑھ منتقل کرنے کی اس بنیاد پر مخالفت کی کہ گواہوں کو، جن کی تعداد221ہے، وہاں جانے میں تکلیف ہوگی۔