کیسز350سے کم | دوسرے روز بھی کوئی فوتیدگی نہیں | 24گھنٹوں میں 314مثبت،وادی میں126اور جموں میں188

سرینگر //جموں وکشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4745بنی ہوئی ہے۔اس دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 64ہزار 750ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10مسافروں سمیت مزید 314افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 51ہزار 852ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں منگل کو کورونا وائرس سے مزید 314افرا متاثر ہوئے ہیںجن میں جموں صوبے میں 188جبکہ کشمیر میں 126افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 126متاثرین میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 124مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 126متاثرین میں سرینگر میں 63، بارہمولہ میں 10، بڈگام میں 22، پلوامہ میں3، کپوارہ میں13، اننت ناگ میں 5، بانڈی پورہ میں1، گاندربل میں 6، کولگام میں3 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 86ہزار 478ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2422ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں منگل کو کورونا وائرس سے مزید 188افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 8بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 180مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 188افراد میں ضلع جموں میں 67، ادھمپور میں 14، راجوری میں 9، ڈوڈہ میں 52، کٹھوعہ میں 20، سانبہ میں 9، کشتواڑ میں6، رام بن میں 10، ریاسی میں 1 جبکہ پونچھ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 64ہزار 852ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی منگل کو کورنا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2323ہوگئی ہے۔ 
 
 
 
 

ملک میں 27ہزار کیسز،347ہلاکتیں

یو این آئی
نئی دہلی //ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں بتدریج کمی کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 82 ہزار سے زیادہ مریضوں کے کووڈ کو شکست دینے سے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 97.82 ہوگئی ہے ۔ ملک میں پیر کو 4468365 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ یہاں اب تک 1734262440 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ملک میںکورونا کے 27409 نئے کیسز درج ہوئے  اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42692943 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران 347 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی کل تعداد 509358 ہو گئی ہے ۔