کپوارہ// کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں ہندپاک افواج کے درمیان گولہ باری کاتبادلہ ہواجس کے نتیجے میںکرالہ پورہ لیکر رامحال تک لوگو ں میں زبر دست خوف و ہراس پھیل گیا ۔کیرن سیکٹر میں شام دیر گئے رات10بجے ہند و پاک افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے دوران ایک دوسرے کی چوکیو ں کو نشانہ بنایا۔گولہ باری کی وجہ سے کیرن کے لوگ گھرو ںمیں سہم کر رہ گئے اور اپنے مکانوں کے نچلی منزلو ں میں پناہ لی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے گولہ باری رات کے دوران ہوئی جس کے باعث وہ کمیو نٹی زیر زمین بینکرو ںمیں پناہ نہ لے سکے۔مقامی لوگو ں نے ایک مرتبہ پھر سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ کیرن میں ہر کنبہ کو منفرد زیر زمین بینکر دینے کو منظوری دیں تاکہ دوران شب وہ ان بینکرو ں میں پناہ لے سکے ۔گولہ باری کا دائر اس قدر بڑھ گیا کہ پنزگام کرالہ پورہ اور درنگیاری چوکی بل کے فوجی کیمپو ں سے توپو ں کے گولہ داغے گئے جس کے نیتجے میں کرالہ پورہ سے لیکر رامحال تک لوگو ں میں خوف و دہشت پھیل گئی جبکہ پنزگام فوجی کیمپ کے نزدیک رہائش پزیر بستیو ں جن میں پنزگام ،ریٖڈی ،چوکی بل ،ماسری ،راوات پورہ ،بٹہ پورہ ،آلوسہ ،سلامت واری ،سونتی پورہ ،کرالہ پورہ ،دردسن ،ریشی گنڈ ،گزریال اور وارسن شامل ہیں، لوگ اپنے گھرو ں سے باہر آئے اور خوف کے مارے اپنے مکانوں کے نچلی منزلو ں میں پناہ لی ۔گولہ باری کا سلسلہ قریب 2 گھنٹہ تک جاری رہا تاہم کیرن علاقہ سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع مو صول نہیں ہوئی ۔
کیرن میں ہند پاک افواج کے درمیان گولہ باری
