کیرن میں فوجی اہلکار کی خود کشی

کپوارہ//کیرن کپوارہ میں حد متارکہ پر ایک فوجی اہلکار نے سروس رائفل کا استعمال کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ یہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا۔کیرن میں رات قریب ساڑھے10بجے فوجی چوکی میں گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں۔ حدمتارکہ پر تعینات فوجی اہلکاروںنے پوزیشن سنبھال لی اور فائرنگ کے واقعہ کا جائزہ لیا۔فوجی چوکی کی طرف دیگر اہلکار دوڑ پڑے اور انہوں نے 6آرآر سے وابستہ لوکیندر سنگھ ٹھاکر ساکن مدھیہ پردیش کو خون میں لت پت پایا۔ لوکیندر سنگھ کو ساتھیوں نے نزدیکی طبی مرکز پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مذکورہ فوجی اہلکار کے ذریعہ اس انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔