کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ میں حد متارکہ پر پاکستانی فوج کی سنائپر رافل کارروائی کے دوران2فوجی افسر ہلاک ہوئے۔یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر کیرن سیکٹر میں جمہ گنڈ علاقہ میںپیش آیا۔فوج کے ایک ترجمان کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوج کے 2/8گورکھا ریجمنٹ کے 2اور 8جی آر پوسٹس کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی اور مارٹر شلنگ کی۔اسی دوران سنائپر سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شدید طور زخمی ہوئے ۔ان کا کہناہے کہ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی چوکیو ں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ زخمی فوجی اہلکارو ں جن میں ایک جونیئر کمیشنڈ آ فیسر شامل ہے کو فوری طور درگمولہ فوجی اسپتال منتقل کیا جہا ں جے سی او رمن تھاپا بادامی باغ فوجی اسپتال میں زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا جبکہ زخمی جے سی او گامر تھاپا شام کے وقت دم توڑ بیٹھا۔ایس ایس پی کپوارہ امبر کار شری رام نے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتا یا کہ یہ واقعہ کپوارہ کے جمہ گنڈ ترہگام علاقہ میں پیش آیا ۔ دونو ں ملکو ں کے افواج کے درمیان کئی گھنٹوں تک گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا تاہم فوج نے علاقہ کے ایک وسیع حصہ کو گھیرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ۔ذرائع کے مطابق فوج کو خدشہ ہے کہ یہ دراندازی کی کوشش تھی ۔