کیرن سیکٹر میں فائرنگ، جنگجوئوں کے حملے میں فوجی ہلاک، ساتھی زخمی

 کپوارہ//مرکزی وزیر دا خلہ راج ناتھ سنگھ کے ریاست کے2روزہ دورے کے دوران شمالی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع کیرن سیکٹر میں فوج اور جنگجوئو ں کے درمیان فائرنگ کے ایک واقع میں 2فوجی اہلکار زشدید زخمی ہوگئے جن میں ایک اہلکار فوجی اسپتال میں زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راجناتھ سنگھ کی آمد سے قبل  پہلے مژھل سیکٹر میں در اندازی کے دوران فوج اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ میں 3جنگجو جا ں بحق ہوئے اور اب جمعرات کی صبح کیرن سیکٹر کے حد متارکہ پر واقع کچھل پوسٹ پر تعینات 6راشٹریہ رائفلز کے اہلکارو ں نے کئی جنگجوئو ں کو مشکوک حالت میں دیکھا اور انہیں للکارا تاہم جنگجوئوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ذرائع کا کہنا ہے اس جھڑپ میں دو فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پردرگمولہ فوجی اسپتال اور بعد میں سرینگر کے 92بیس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاںان میں سے ایک اہلکار زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا جس کی شناخت سپاہی سکھ ویندر سنگھ کے بطور ہوئی ۔ادھر انٹلی جنس  ذرائع کا کہنا ہے کہ کیرن سیکٹر میں BAT نے فوجی اہلکارو ں پر گھات لگا کر حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے تاہم  بھارتی فوجی اہلکارو ں نے واپس جو ابی کارروائی نہیں کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی گئی ۔