کیرن سیکٹر میں در اندازی کی کوشش

کپوارہ//شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع کیرن سیکٹر میں فوج نے در اندازی کی کوشش کو اس وقت ناکام بنا دیا جب جنگجوئو ں کے ایک گروپ نے سر حد عبور کرنے کی کوشش کی ۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کیرن سیکٹر کے گوگل ڈارہ علاقہ میں بھاری ہتھیار سے لیس جنگجوئوں کے ایک بڑے گروپ نے سرحد عبو ر کرنے کی کوشش کی تاہم ڈیوٹی پر تعینات فوج نے انہیں للکارا جس کے بعد طرفین کے درمیان مختصر جھڑپ بھی ہوئی ۔ فوج کی بھاری فائر نگ کی وجہ سے جنگجوئو ں کا گروپ واپس جانے میں کا میاب ہو گیا تاہم فوج کے مطابق جنگجو اپنا بھاری ہتھیار چھو ڑ کر چلے گئے ۔فوج نے علاقہ کے ایک وسیع حصہ کو محاصر ے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ہے ۔