کیرن سڑک ٹریفک کیلئے بحال

کپوارہ//چوکی بل کرناہ سڑک کے کھلنے کے ایک روز بعد میلیال کیرن سڑک کو منڈین علاقہ تک گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا جبکہ سرکلی مژھل سڑک گزشتہ ایک ہفتہ سے بھاری برف باری کی وجہ سے ہنوز بند ہے ۔چوکی بل کرناہ سڑک کو چھ روز بعد گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے بحال کر دیا گیا اور پیر کے روز میلیال کیرن سڑک کو بھی منڈین علاقہ تک گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا جس کے بعد درماندہ مسافر اپنے اپنے علاقوں کی طرف روانہ ہوئے ۔پولیس کنٹرول روم کپوارہ کے مطابق کیرن سڑک کو منڈین تک کھول دیا گیا جبکہ ایک کلو میٹر جو منڈین علاقہ کو کیرن سے ملاتا ہے، سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی ۔ادھر سرکلی مژھل سڑک ساتو یں روز بھی گا ڑیو ں کی آمد ورفت کے لئے بند رہی جس کے باعث مژھل علاقہ ضلع ہیڈ کواٹر سے گزشتہ7روز سے منقطع ہے اور اس علاقہ کے درجن بھر مسافر ضلع کے مختلف مقامات پر درماندہ ہیں ۔مژھل کے اندرونی علاقوںمیں 2فٹ برف جمع ہے جبکہ زیڈگلی پرپانچ سے چھ فٹ برف تازہ جمع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مذکورہ سڑک سے برف ہٹانے کے کام میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مژھل اور کیرن علاقہ میںاشیائے ضروریہ دکانو ں سے ختم ہو چکی ہیں جبکہ ذخیرہ اندو زوں نے ان علاقوں میں لو ٹ کا بازار گرم کیا ہے اور وہ لوگو ں کو مہنگے دامو ں ضروریات زندگی فروخت کرتے ہیں ۔