کیرن جنگلات میں چھپے جنگجووں کیخلاف آپریشن | ڈورن اور کھوجی کتو ں کابھی استعمال

کپوارہ// سرحدی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع کیرن سیکٹر میں ایک روز قبل در اندازی کی کوشش کے دوران ایک عدم شنا خت جنگجو کے جا ں بحق ہونے کے بعد فوج نے علاقہ کے ایک بڑے حصہ کو محاصرے میںلیا ہے اور جنگجو ئو ں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے ڈورن اور کھوجی کتوں کو استعمال میں لایا گیا  ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر کو کیرن سیکٹر میں 3سے 4جنگجو ئو ں کے ایک گروپ نے در اندزا ی کی کوشش کے ودران فوج پر خود کار ہتھیارو ں سے فائر نگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جس کے دوران ایک عدم شناخت جنگجومارا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ میں فوج کی مزید کمک طلب کی گی اور وسیع علاقہ کو گھیرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کی ۔آخری اطلاعات پر ملنے تک تلاشی کاورائی جاری تھی ۔