کیرل میں ’نپاھ ‘ وائرس کی دہشت جاری ، مزید 2افراد کی موت

کوزی کوڈ//کیرل کے کوزی کوڈ میڈیکل کالج اسپتال میں نیپھا وائرس سے مزید دو افراد کی موت ہوگئی ہے ۔قبل ازیں پیر کو وزیر صحت کے کے شیلجہ نے کہا تھا کہ نیپھا وائرس کے پھیلنے کی وجہ ایک ایسا مرض ہے جو راست ایک دوسرے سے پھیل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے اور تمام اسپتال اس وبا سے نمٹنے کے لئے تمام اقسام کی دواوں سے لیس ہیں۔کوزی کوڈ کے ضلع کلکٹر نے تصدیق کی ہے کہ اس وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے ۔قبل ازیں کیرل کے وزیراعلی پنارائی وجین نے بتایا تھا کہ ریاستی حکومت اس مرض کے پھوٹ پڑنے پر اس پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔یواین آئی