کیرالہ میں مشتبہ زہریلا کھانا کھانے سے400جوان بیمار

ترواننت پورم// کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم کے قریب پلي پورم کیمپ میں کل رات مشتبہ زہریلا کھانا کھانے کے بعد مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تقریباً 400 جوان بیمار ہو گئے جنہیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ مقامی پولیس نے آج بتایا کہ کسی بھی جوان کی حالت نازک نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جوانوں نے رات میں مچھلی کھانے کے بعد پیٹ میں درد اور قے ہونے کی شکایت کی۔ میڈیکل کالج ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ہسپتال میں 111 جوانوں کو داخل کرایا گیا ہے جن میں سے کسی کی بھی حالت نازک نہیں ہے ۔ کھانے کی اشیاء کے نمونے کو جانچ کے لئے لے جایا گیا ہے ۔  اس دوران کیرالہ کی وزیر صحت کے کے شیلجا نے ہسپتال جاکر صورتحال کا جائزہ لیا۔یو این آئی