کیتھ برادری نے سانکری دیوتاکاسالانہ دن منایا

 
 جموں//کیتھ برادری نے سالانہ سانکری دیوتاکے دن کومذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا ۔اس سلسلے میں روایتی پوجاطورپرکی جانے والی پوجاکے علاوہ سانکری دیوبھون کمیٹی نے یگیہ کابھی اہتمام کیا۔اس دوران بھاری تعدادمیں کیتھ برادری سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے پوجااوریگیہ میں حصہ لیا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے آرایل کیتھ نے کہاکہ سانکری دیوتا ،انصاف کادیوتاہے جس سے لوگوں کوکافی اُمیدوابستہ ہوتی ہے۔اس دوران کمیٹی کے صدرچمن لال نے شرکاء کاشکریہ اداکیا۔اس سے قبل صوبیدارمیجرگونی رام نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔ اس موقعہ پر کیپٹن کمل چند، صوبیدارہنس راج، رام سرن ،بھوپندرسنگھ،پرکاش چند، بشن داس اوربودھراج بھی موجودتھے۔