کہیں ٹاور توکہیں سگنل نہیں | ترال میں مواصلاتی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی پر لوگ برہم

سرینگر//ترال کے متعدد علاقوں میںگزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے مواصلاتی بحران ہے ۔ سب ضلع میں کہیں ٹاور،توکہیں سگنل نہیںجبکہ کئی مقامات پر موجود ٹاور مکمل طور کام نہیں کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے علاوہ طلبا ء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں ۔ کے این ایس کے مطابق جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے متعدد علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ وہ مواصلاتی نظام کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔سب ضلع کے تحصیل آری پل کے حاجن ،خانہ گنڈ،لام ،گٹنگو،کے علاوہ مذکورہ تحصیل کے تحت آنے والے بیشتر گائوں کے لوگوں نے بتایاکہ انٹرنیٹ تو دور کی بات،یہاں موبائل فونوں پربات بھی نہیں ہوتی ہے ۔ کچھوملہ ترال کے لوگوں نے بتایا کہ گائوں میں پہلے پہل بہتر ائیرٹیل سروس تھی جو گزشتہ سال سے نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث گائوں کے لوگ مشکلات سے دو چار ہیں ۔اسی طرح ،پنگلش ،سیموہ اور کملا نامی گائوں کے لوگوں نے بتایا کہ ان گائوں میں موبائل پر بات ہی نہیں ہو پارہی ہے، بلکہ گھروں کے اندر ان کے موبائل فون مکمل طور بے کارہوجاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گائوں کے بچوں نے ایک بھی آن لائن کلاس نہیں دیا۔ادھر ماحچھامہ ترال اور کنگہ لورہ کے لوگوں نے بتایاکہ گزشتہ سال ناگہ بل اور کہلیل نامی گائوں میں ائیر ٹیل ٹاو ر کی سگنل کی مدد سے بہتر انداز میںبات کرنے کے علاوہ انٹرنیٹ کا بھر پور فائدہ اٹھا تے تھے ،تاہم کئی ماہ سے سگنل کا رینج کم کر دیا گیا اور نتیجے کے طور لوگ سروس سے استفادہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔ادھر بے گنڈ،چندری گام ،املر،وزل کلناڑ ،کہلیل،ترال بالا بن محلہ،گانگ ترال، میڈورہ، ہفو،گلشن پورہ، مندورہ ، آریگام، ہرد میر،امیر آباد،چیوہ الر، شالی درمن،پیر نار،کارملہ ،نہر کھاسی پورہ،ڈون گنڈ وغیرہ کے لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال5اگست سے کئی ماہ تک مواصلاتی نظام معطل کئے جانے کے بعد بیشتر ٹاور ں کی سگنل رینج کم ہوئی ہے۔ لوگوں نے بتایا پہلے یہی سگنل  تمام علاقے پرمحیط  ہوتی تھی اور اب یہی سگنل ایک گائوں سے دور نہیں جاتی  ۔اس دوران مقامی آبادی نے بتایا بیشتر علاقوں میں ائیر ٹیل کے علاوہ جیو کا حال بھی یہی ہے ۔ سب ضلع کے متعدد علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ ایک درجن کے قریب گائوں میں جیو کمپنی نے اپنے ٹاور کھڑا کئے ہیں جس پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، تاہم ٹاور مکمل کئے جانے کے باوجود نا معلوم وجوہات کی بناء پر سگنل کو چالو نہیں کیا جا رہا ہے ۔