ترال// زاجی کھوڈ کہلیل ترال میںفورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ، تاہم جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ترال قصبہ سے تقریباً9کلومیٹر دور زاجی کھوڈ کہلیل کے جنگل میں فورسز نے جنگجوئوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعددوران شب ہی محاصرہ کیا اوراتوار کی صبح سے تلاشی کارروائیاں شروع کی ۔اس موقعہ پر طرفین کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔جس کے بعد علاقے میں مکمل طور پر خاموشی چھا گئی۔فورسز نے علاقے میں مزید کمک طلب کر کے جنگل کوسخت محاصرے میں لیا اور گھنے جنگل میں تلاشی کارروائی کا آغاز کیاتاہم تب تک جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ فائرنگ والی جگہ کے نزدیک مقیم آبادی نے محفوظ مقامات پر پناہ لی جبکہ انتظامیہ نے فائرنگ کے ساتھ ہی انٹرنیٹ سرو س معطل کردی ۔ واقعہ کے بعدڈی آئی جی جنوبی کشمیراور ایس ایس پی اونتی پورہ نے علاقے میںپہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ادھر ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا علاقے میں کچھ منٹوں تک گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔
کہلیل ترال کے جنگل میں گولیوں کا تبادلہ
