کھیلانی۔چھاتروقومی شاہراہ ڈبل لینگ پروجیکٹ | ڈی سی کشتواڑنے بھندرکوٹ سے چھاتروتک اپ گریڈیشن کام کا افتتا ح کیا

 کشتواڑ // ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے این ایچ آئی ڈی سی ایل کے زیر اہتمام این ایچ 244 کے کھیلانی کشتواڑ چھاترو سیکشن پر کلومیٹر 95.55 (بھندر کوٹ) سے کلومیٹر 111.06 (چھاترو) تک ڈبل لینگ کام کا افتتاح کیا۔ڈی سی نے پی ایس جی ایس وائی سب ڈویژن چھاترو کی طرف سے کئے گئے پاسرکوٹ سے نیاگام لنک روڈ پر بلیک ٹاپنگ کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ڈی سی نے این ایچ آئی ڈی سی ایل کے حکام پر زور دیا کہ وہ معیار کے پیرامیٹرز کی سختی سے پابندی کے ساتھ ڈبل لین اپ گریڈیشن کا کام وقت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے مناسب افراد اور مشینری کو متحرک کریں۔دریں اثنا ، انہوں نے پی ایم جی ایس وائی چھاترو کے ذریعہ پاسکرکوٹ سے نائیڈگام لنک روڈ پر بلیک ٹاپنگ کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ناقص کارکردگی اور کام کی کوالٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی نے تحصیلدار چھاترو کو ہدایت کی کہ شو کاز نوٹس جاری کیا جائے اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تحصیلدار چھاترو کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ کام کی رفتار اور معیار کو قریب سے مانیٹر کریں کیونکہ یہ علاقے کے لیے لائف لائن منصوبہ ہے۔راستے میں ، ڈی سی کشتواڑ نے نائیڈ گام کے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی شکایات سنی۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو بھیج دیا گیا ہے۔