کھڑی میں طلباء کے مستقبل کے حوالے سے جانکاری کیمپ منعقد

محمد تسکین
بانہال // مقامی نوجوانوں کیلئے روزگار کی راہیں تلاش کرنے کیلئے فوج کی طرف سے سب ڈویڑن بانہال کی ہائیر سیکنڈری سکول کھڑی میںکیریئر کونسلنگ کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلباء اور طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر طلباء کی طبی جانچ کی گئی اور انہیں فوج میںبھرتی ہونے کیلئے بنیادی جانکاری فراہم کی گئی۔ اس کیلئے فوج کے ماہرین نے وہاں موجود طلباء کو فوج اور دیگر محکموں میں بھرتی ہونے کیلئے قیمتی مشوروں سے نوازا اور انہیں یقین دلایا گیا کہ فوج ان کے بہتر مستقبل کیلئے ہمیشہ ان کے ساتھ ہے ۔ فوج کے اس اقدام سے کھڑی کے طلباء مسرور ہیں اور وہ ملک کیلئے اپنی خدمات کو میسر رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ کئی طالبات نے کہا کہ وہ اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائینگے اور فوج میں شامل ہوکر اپنے ملک کی خدمت کرینگے۔