بانہال//بلاک کھڑی کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانے کا مقصد حاصل کرنے کے لئے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔یک روزہ بیداری پروگرام میں کھاری کے سینکڑوں معزز شہریوں کے علاوہ آنگن واڑی ورکروں اور آشا ورکروں نے شرکت کی ۔پروگرام میں محکمہ دیہی ترقی کی دیگر سکیموں جیسے کہ ایم جی نریگااور پی ایم اے وائی سے شرکا کو روشناس کروایاگیا ۔بلاک ڈیولپمنٹ افسر کھڑی جہانگیر گیری نے محکمہ کے ترقیاتی کاموں کو اُجا گر کیا اور لوگوں سے سوچھ بھارت ابھیان کو کامیاب بنانے کے لئے ان میں مثبت تعاون طلب کیا۔اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سب ڈویژن بانہال نثار احمد وانی نے انفرادی استعمال کے لئے کم لاگت کے پاخانہ تعمیر کرنے کے لئے جانکاری دی۔
کھڑی میں سوئوچھ بھارت مشن پر بیداری کیمپ کا اہتمام
