بانہال // ضلع رام بن کھڑی آڑپنچلہ کے ملحقہ علاقہ منجوس میں آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان جل کر راکھ ہو گیا ہے اور آگ کی اس واردات میں گھر کا تمام مال و اسباب جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ ہفتے کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب آگ کی یہ واردات غلام محمد سوہل ولد محمد سوہل ساکنہ منجوس تحصیل کھڑی کے پانچ کمروں پر مشتمل بظاہر حال ہی میں تعمیر کئے گئے مکان میں رونما ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس غریب مزدور کا مکان آگ کی لپیٹ میں آگیا اور مکان کو خاکستر کیا جس کی وجہ سے گھر کے اندر تمام مال و اسباب جل کر راکھ ہوگیا۔ آگ کی خبر ملتے ہی منجوس اور ملحقہ علاقوں کے لوگ بچاؤ کاروائیوں کیلئے دوڑ پڑے لیکن اس پر قابو پانے سے پہلے یہ مکان تباہ ہو چکا تھا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے اور آگ کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
کھڑی میں رہائشی مکان جل کر راکھ
