کھون بلاک مجالتہ میں باغبانی سے متعلق بیداری کیمپ

 اودھمپور// چیف ہارٹیکلچر آفیسر اودھمپورڈاکٹر بی وی گپتا کی ہدایت پر کھون بلاک مجالتہ میں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے باغبانی سے متعلق بیداری کیمپ کااہتمام کیاگیاجس میں 100 سے بھی زائد کسانوں نے بڑھ چڑھ کرشرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ہارٹیکلچر آفیسر راجیش پنگوترہ نے کسانوںکو کھیتی باڑی کے علاوہ پھل دار درختوں سے اچھی پیدوار حاصل کرنے کے طریقے بتائے۔ اس دوران آرگنک کھیتی باڑی پرزور دیتے ہوئے کسانوں کی امیدیںجگائے اور اچھی پیداوار سے  بہتری کمائی کے امکانات کو روشن کرتے ہوئے تفصیل کے ساتھ جانکاری دی۔ ہارٹیکلچر ڈیلپمنٹ آفیسر مجالتہ ڈاکٹر امیت صراف نے بھی کسانوں میں محکمہ کی جانب سے عملائے جارہے مختلف استفادہ سکیموں کے بارے میں  جانکاری فراہم کی تاکہ کسان طبقہ ان سکیموں کافائدہ اٹھاکر اپنی مالی حالت مضبوط اورمستحکم بناسکیں۔ قابل ذکرہے کہ اہتمام کئے گئے بیداری کیمپ کے بارے میں لوگوں نے سراہنا کرتے ہوئے اس طرح کے مزید کیمپ انعقاد کرانے  کا مطالبہ کیا۔کیمپ کی اختتامی موقع پر کسانوں میں مفت میں پھل دار پودے فراہم کئے گئے۔