کھنیتر ٹاپ میں ڈاک بنگلہ تعمیرکرنے کااعلان

پونچھ//رکن قانون ساز اسمبلی شاہ محمد تانترے نے سکہ چوہا تا چرون 6 کلو میٹر سڑک پر تارکول کے بچھائے جانے کے کام کا آغازکیا ۔ کھنیتر کی پنچایت دپریاں سے نباڑ کے تحت 75لاکھ روپے کی لاگت سے شروع ہوئے کام کا تانترے نے ربن کاٹ کر آغاز کیا۔ اس موقعہ پر علاقہ کھنیتر و گرد و نواع کے متعدد لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے ایم ایل اے پونچھ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ا سکول کے اپ گریڈشن، سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی، بی پی ایل لسٹ سے مستحقین کو نظر انداز کرنے جیسے مسائل سے بھی موصوف کو آگاہ کیا جس پرموصوف نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ جلد ہی انکی جائز مانگوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کھنیتر ٹاپ کے مقام پر ڈاک بنگلہ تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ اس علاقہ میں سیاحت کو فروغ ملے ۔