کھنہ بل اور قاضی گنڈ میں سڑک حادثات

 اننت ناگ(اسلام آباد)//اننت ناگ ضلع میں سڑک کے الگ الگ حادثات میں 1شخص جاں بحق جبکہ 3دیگر زخمی ہوئے۔کھنہ بل اننت ناگ میں اسکوٹی و ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں اسکوٹی سوار عمر فاروق خان ساکنہ بجہباڑہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔جونہی اُن کی لاش آبائی گھر لائی گئی وہاں کہرام مچ گیا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیاہے ۔ پانزتھ قاضی گنڈ میں دو افراد اُس وقت زخمی ہوئے جب انکی کار ڈرائیور کے قابوسے باہر ہوکر پُل سے نیچے گر گئی ۔جس کے سبب کار میں سوار مشتاق احمد گنائی اور توقیر احمد شاہ ساکنان پانزتھ زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ادھروانگنڈ قاضی گنڈ میں بائیک سوار اُس وقت شدید زخمی ہوا جب مخالف سمت سے آرہی گاڑی نے اُس سے ٹکر ماری ۔مشتاق احمد شان ولد غلام محمد شان نامی نوجوان سرینگر جموں شاہراہ پرسفر کررہاتھا ۔جونہی وہ وانگنڈ قاضی گنڈ کے نزدیک پہنچا اُس سے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوا اُ سے سرینگر منتقل کیا گیا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے ۔