کھنموہ میں500بستروں والے کووڈاسپتال کاافتتاح

سرینگر// جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دفاعی تحقیق وترقیاتی ادارے کی جانب سے تعمیر کئے گئے 500بسترو ں والے کووڈ اسپتال کاافتتاح کیا۔جموں میں گزشتہ ہفتے 500بستروں والے کووڈ اسپتال کوچالو کیا گیا تھا۔ یہ اسپتال محض17دنوں میں پایہ تکمیل کوپہنچایاگیا۔ کھنموہ کووڈاسپتال جمعرات سے باضابطہ طور پرعوام کیلئے وقف کیا جائے گا۔ منوج سنہا نے اس موقعہ پر کہاکہ کھنموہ اسپتال پوری طرح  ائرکنڈیشنڈہے ۔منوج سنہا نے مزیدکہاکہ اسپتال میں 125آئی سی یو یعنی انتہائی طبی نگہداشت والے بسترہونگے ،جن میں سے 25چھوٹے بچوں کیلئے مخصوص ہونگے ۔375بستروں کوچوبیسوں گھنٹے آکسیجن سپلائی سے منسلک رکھاگیا ہے جبکہ 10 بستروں والے ٹریج ایریا کو بھی 100 مربع میٹر میں تعمیر کیا گیا ہے ، جس میں تمام مطلوبہ جدید سہولیات موجود ہیں۔ منوج سنہا نے مزیدکہاکہ ہم نے بہت ساری مداخلتوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکمت عملی تیار کی۔ آئی سی یو اور آکسیجن سے معاونت والے بستروں میں اضافہ کیاگیا ہے ، سابقہ میڈیکل اور نئے کوالیفائیڈ عملے کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ، پنچایت کوویڈ کیئر سنٹرز کے ذریعہ صحت کے نظام کی دوردورتک پہنچایاگیا جبکہ ساتھ ہی حکومت نے ساتھ ساتھ ٹیکہ کاری مہم کادائرہ بھی بڑھایا۔انہوں نے کہاکہ ہماری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ خوش آئندہے۔ منوج سنہا نے کہاکہ جموں و کشمیر میں اب تمام کوویڈ 19 اور دوسرے مریضوں کے علاج کی زیادہ صلاحیت ہے ، اوریہ سب مختلف مداخلتوں کے متحرک اثرات اور وبائی بیماری کے جواب میں اسپتالوں کی گنجائش بڑھانے کیلئے بروقت فیصلے کرنے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔اس موقعہ پرممبرپارلیمنٹ ڈاکٹرفاروق ، مشیر راجیورائے بھٹناگر،چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا،فائنانشل کمشنر اتل ڈلو،ایل موجودتھے ۔