سرینگر //سرینگر پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کھنموہ میں ہوئی جھڑپ کے مقام سے دور رہیں کیونکہ بم ڈسپوزل اسکارڈ کسی ممکنہ بارودی شئے کو صاف کرنے کے کام میں جٹا ہوا ہے۔ لہذا جب تک علاقے کو بم ڈسپوزل اسکارڈ کی جانب سے کلیئر قرار نہ دیا جائے تب تک وہاں جانا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ لوگوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ پولیس اور سیکورٹی فورسزکو اس سلسلے میں اپنا دستِ تعاون پیش کریں۔