سرینگر// ضلع میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ سرینگر نے کھمبر میں ایک وسیع کارروائی کے دوران 1300کنال اراضی کو ناجائز قبضہ کرنے والوںسے چھڑالیا۔محکمہ مال کی انفورسمنٹ ونگ نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کی ہدایت پر عوامی شکایات کے تحت مہم کو شروع کیا۔مہم میں ایس ڈی ایم ایسٹ اور متعلقہ تحصیلداروں نے بھی شرکت کی۔مہم کے بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ ضلع کے تمام علاقوں میں ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لئے کارروائی جاری رہے گی اور تمام سرکاری اورکاہچرائی اراضی کو ناجائز قبضہ کرنے والوں سے چھڑالیا جائے گا اور اُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کھمبر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم
