کھلی دھوپ میں بھی ٹھنڈی ہوائیں

سرینگر //محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔وادی میں سنیچر کو اگرچہ موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ نکلی تاہم دن بھر دھوپ کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر میںسنیچر کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 عشاریہ0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سیاحتی مقام پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5عشاریہ 0ڈگری جبکہ گلمرگ میں رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 4ڈگر ی سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اسی طرح کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7عشاریہ 8ڈگری ، لیہہ میں منفی 5عشاریہ 4ڈگری سلسیش درج کیا گیا ہے ۔ شہر میںصبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ معمول سے کم ہوگئی تھی ،جسکی وجہ سے ٹریفک کی آوا جاہی متاثر ہوئی جبکہ صبح کے اوقات گھروں سے نکلنے والے ڈرائیوروں نے ہیڈ لائٹس کا استعمال کیا ۔ محکمہ موسمیات نے 27نومبر تک وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیچ درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہوئی ہے ۔