عظمیٰ نیوز سروس
جموں/بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ نے پیر کو نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے کھیلانی ٹنل کو اپ گریڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، جس سے انہوں نے کہا کہ اس سے خطے میں ترقی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور سڑکوں اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کا کھیلانی ٹنل کو اپ گریڈ کرنے کے اعلان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے چگ نے کہا کہ اس سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع کی راہ ہموار ہوگی اور اس سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کھیلانی ٹنل کو 2 لین کے ڈھانچے میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا کیا۔اس سے ڈوڈہ اور کشتواڑ کے درمیان فاصلہ 30 کلومیٹر کم ہونے کی امید ہے۔ یہ پروجیکٹ 2.429کلومیٹر پر محیط ہوگا اور پیکیج 3کے اندر آئے گا۔پروجیکٹ کی لاگت 431کروڑ روپے سے زیادہ ہوگی منصوبہ اس سال مکمل ہونے والا ہے۔چگ نے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ “دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پورے جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کی صبح دیکھنے کو ملی ہے”۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت جموں و کشمیر اور اس کے لوگوں میں ناقابل یقین تبدیلیاں لانے کے لیے پرعزم ہے اور مقامی معیشت کو ترقی دینے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔