کھلینی میں منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

ڈوڈہ //پولیس نے کھلینی سے ایک شخص کو گرفتار کر کے نشہ آور چیز برآمد کی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو پولیس پوسٹ کھیلینی کی قیادت میں ایک پارٹی پی ایس آئی امان شرما کی سربراہی میں بازار میں معمول کی گشت کے دوران ایک شخص کو مشکوک حرکت میں دیکھا جو پیدل پل ڈوڈہ کی طرف جا رہا تھا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر مذکورہ شخص نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم اس کا پیچھا کر کے اسے پکڑ لیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک تھیلی جس میں نشہ آور مادہ (چرس) تھی جس کا وزن تقریباً 450 گرام تھا۔ پوچھ گچھ پر مذکورہ شخص نے اپنا نام فرید احمد ولد نظام دین ساکنہ و تحصیل ترون بتایا۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 39/2022 U/S 8/20 NDPS ایکٹ پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں درج کیا گیا ہے اور کیس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔