کھریو کے دو سکول پرنسپل سے محروم

 سرینگر// کھریو کے دو سکولوں میں پرنسپل ابھی تک تعینات نہیں کئے گئے ہیں۔ اوقاف کمیٹی کھریو کے صدر نے کہا کہ گرلز اور بائز ہائر سیکنڈری سکولوں میں پچھلے 6 ماہ سے پرنسپل کی تعیناتی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے طلاب کی تعلیم پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنوں سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو بھی پورا نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کی طرف سے وزیر تعلم سے اپیل کی ہے کہ اس اہم مسلے کو اولین فوقیت دے کر مشکلات کو حل کیا جائے۔