کھریو پانپور بنیادی سہولیات سے محروم | فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی صحت کو خطرات

پانپور//کھریو پانپوراس جدید دور میںبھی حکام کی نظروں سے اوجھل ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کوطرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں رابستہ سڑکیں خستہ حال ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو عبورر مرور میںدقتوںکاسامنا کرنا پڑ تا ہے جبکہ علاقے میں پینے کے پانی کی بھی سخت قلت پائی جا رہی ہے ۔لوگوںکا کہنا ہے کہ علاقے میں فیکٹریوں کی موجودگی سے  آلودگی نے لوگوں کو مختلف امراض میں مبتلا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں دیرینہ مطالبات کے بعد ایک بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا لیکن ابھی تک اسے شروع نہیں کیا گیا جس کے باعث بستی میںبجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں قائم طبی مرکز  کا چند سال قبل درجہ بڑھایا گیا تاہم اس طبی مرکز میں کوئی بھی سہولت دستیاب نہیں ہے ۔لوگوں نے سرکار سے ہسپتال میں طبی و نیم طبی عملے کی فوری دستیابی کا مطالبہ کیا ۔ ریاض احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ علاقے میں پانی کی سپلائی کے لئے چند برس قبل بابا قاسم نامی واٹر سپلائی سکیم تعمیر کی گئی جس پر لاکھوں روپئے بھی خرچ کئے گئے تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس اسکیم کو ابھی تک عوام کے نام وقف نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ میونسپل کمیٹی کی طرف سے بھی علاقے میں بیت الخلا ء اور ذبح خانے تعمیر نہ کئے جاسکے ہیں۔