کھریو پامپور میں عدم شناخت جنگجو جاں بحق،فورسز آپریشن جاری

سرینگر// جنوبی ضلع پلوامہ کے پامپور علاقے میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران ایک جنگجو کو جاں بحق کیا۔اس سے قبل چھپے جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی جو پولیس کے مطابق جاری ہے۔ 
یہ واقعہ پامپورکے کھریو علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق جنگجو چھپے تھے اورجنہوں نے فورسز کے تلاشی آپریشن کے دوران اہلکاروں پر گولیاں چلائیں۔
پولیس نے پہلے ٹویٹ کرتے ہوئے کھریو میں معرکہ شروع ہونے کی اطلاع دی اور بعد میں اس کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
پولیس کے مطابق کھریو میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری تھا۔