کھرہامہ میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی

کپوارہ//معقول ٹرانسپورٹ سروس کی عدم دستیابی کے خلاف کھرہامہ لولاب کے لوگو ں نے اتوار کو احتجاجی دھرنا دیکر محکمہ ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا کہ علاقہ کے لئے معقول ٹرانسپورٹ سروس دستیاب رکھیں ۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کھرہامہ لولاب میں الگ بس اڈہ قائم کیا گیا تاکہ یہاں سے با ضابطہ ٹرانسپورٹ سروس دستیاب ہوگی تاہم کھرہامہ کے بجائے گاڑیوں کی آمدورفت ورنو علاقے سے جاری ہے اور کھرہامہ کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے ۔انہوںنے کشمیر عظمیٰ کو بتا یاکہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاروبار سے جڑے لوگو ں کے علاوہ مریضو ں اور سکولی بچو ں کو دن بھر گا ڑیو ں کا انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن جو گاڑیا ں ورنو سے آ تی ہیں ان میں بیٹھنے کے لئے جگہ نہیں ہوتی اور اگر ہوتی بھی ہے تو ٹرانسپورٹر ورنو کا کرایہ 40روپے وصول کرتے ہیں ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہاں کے سو مو ڈارئیور13سے14سواریوں کو سوار کرکے لوگو ں کی زندگیو ں سے کھیلتے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھرہامہ کے لئے الگ ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے ۔