کھاگ میں غیر قانونی لکڑی ضبط،ملزم گرفتار

بڈگام//بڈگام کے کھاگ علاقے میں پولیس نے ایک کارروائی میں چار گھوڑوں پر لدی ہوئی غیر قانونی لکڑی کو ضبط کیا گیا۔ کھاگ تھانہ نے ایک اطلاع پردوران شب ناکہ لگاکر باتھی پورہ کے مقام پر دوافراد کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت محمد اشرف خان، عبدالرشید ملک  ساکنان شنگلی پورہ بڈگامکے بطور ہوئی ۔پولیس نے چار گھوڑے اور ان پر لدی ہزاروں روپے مالیت کی لکڑی بھی ضبط کرلی ۔ اس معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔