کھاگ میں بے گھر ہوئے کنبوں کونیشنل کانفرنس کی امداد

سرینگر//نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ کی ہدایت پر پارٹی لیڈران پرفیسر عبدالمجید متو اور تنویر صادق نے کھاگ جاکر وہاں دارالعلوم میں برفانی تودوں کی وجہ سے بے گھر ہوئے کنبوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی داد رسی کی۔ مائینار کھاگ سے تعلق رکھنے والے ان کنبوں کو بھاری برفباری کے بعد منتقل کرکے دارلعلوم کھاگ میں رکھاگیا ہے۔پارٹی لیڈران نے ان کنبوں کو امداد فراہم کی ، جس میں 2ماہ کیلئے مکمل راشن اور نقدی شامل ہے۔