گاندربل // کھاگ بیروہ میں ایک مقامی فوجی اہلکار پیر کی دوپہر سے لاپتہ ہوگیا ہے۔لوکی پورہ کھاگ بیروہ سے تعلق رکھنے والا سمیر احمد ملہ ولد محمد یعقوب جیک لائی میں کام کررہا ہے۔وہ سال 2017میں بطور ڈرائیور بھرتی ہوا ہے۔ تربیت مکمل کرکے اسے 53 آر آر میں تعینات کیا گیا اور آج کل اس کا یونٹ جموں میں ہے۔سمیر چند روز قبل وہ اہلیہ کی سرجری کیلئے جموں سے آیا ہوا تھا اور سسرال میں قیام کرنے کے بعد پیر کے روز اپنے گھر واقع لوکی پورہ کھاگ واپس آیا تھا۔ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد وہ گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔اس نے آخری مرتبہ اپنی والدہ سے فون پر بات کی تھی۔جس کے فورا ًبعد اس کا فون بند آیا۔ تب سے اسکے گھر والوں کاا سکے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس تھانہ کھاگ میں درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی ہے اور پولیس اسکی تلاش میں ہے۔
کھاگ بیروہ کا فوجی اہلکار لاپتہ
