کھارپورہ بانڈی پورہ کی سڑک خستہ حال

بانڈی پورہ// کھار پورہ بانڈی پورہ بستی نے سڑک کوچے اور نالیوں کی خستہ حالی کے ِخلاف نماز جمعہ سے قبل زبردست احتجاج کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ پچھلے بیس برسوں سے کھار پورہ کی بڑی آبادی کومکمل طورنظرانداز کیا گیاہے۔ خستہ حال سڑک اور ناگفتہ بہ گلی کوچوں سے عبور ومرور دوبھر بن گیا ہے۔مقامی لوگوں نے  ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اورگورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کھار پورہ کی سڑک اور گلی کوچوں کی فوری مرمت کرنے کیلئے اقدامات کریں۔