کھادوں کی غیر قانونی خریدوفروخت

سرینگر//ناظم زراعت کشمیر نے خلاف ورزیوں میں ملوث لائسنس یافتہ کھادوں کے تاجروں اورغیر قانونی خریدوفروخت کے مرتکب تاجروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوںنے ان باتوں کا اظہار کھادوں کی دستیابی اورمانگ کا جائزہ لینے کے دوران کیا ۔انہوںنے متعلقہ کمپنیوں پر 31دسمبر تک کھادوں کی سپلائی کا عمل پورا کرنے کے لئے زوردیا ۔انہوںنے فرٹیلائزر سپلائروں کو متنبہ کیا کہ کھادوں کی کمی کی وجہ سے خطے میں فصلوں کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے ۔ناظم زراعت نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ کھادوں کی سپلائی اورسٹاک پوزیشن کا روزانہ بنیادوں پر جائزہ لیتے رہے تاکہ وادی میں کھادوں کی کوئی قلت نہ ہوسکے۔اس دوران جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹنشن کو ہدایت دی گئی کہ وہ قصوروار ڈیلروں کے لائیسنس منسوخ کریں۔