کھادوں پر سبسڈی کو منظوری

نئی دہلی//حکومت نے فاسفیٹ اور پوٹاش آمیز کیمیاوی کھادوں کے سلسلے میں سبسڈی کو کل منظوری دے دی۔وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے سال 21-2020 کے لئے فاسفیٹ آمیز اور پوٹاش آمیز (پی اینڈ کے ) کیمیاوی کھادوں کے سلسلے میں زرخیزی پر مبنی سبسڈی (این بی ایس)، کی شرحوں کے تعین کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ کمیٹی نے این بی ایس اسکیم کے تحت ایک مرکب کیمیاوی کھاد یعنی امونیم فاسفیٹ ( این پی 14:28:0:0) کی شمولیت کو بھی اپنی منظوری دے دی ہے ۔