ککوڑہ تا پی ایچ سی منجا کوٹ سڑک کی حالت خراب

منجا کوٹ//ککوڑہ تا منجاکوٹ پی ایچ سی سڑک خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ مریضوں کو بھی مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک علاقہ کی بڑی تعداد استعمال کر تی ہے لیکن اس کو مزید فعال بنانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر گزرتے دن سڑک خستہ حالی کا شکار ہوتی جارہی ہے لیکن عوامی مانگ کے باوجود بھی انتظامیہ اس کو مزید بہتر بنانے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ککوڑہ سے پرائمری ہیلتھ سنٹر منجا کوٹ جارہی سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے ۔