کڈنی ہسپتال سونہ وار کا الٹراسائونڈ کلینک سربمہر

سرینگر//ضلع کی بااختیار کمیٹی سرینگر نے پی سی اینڈ پی این ڈی ٹی ایکٹ 2002کے تحت معائنے کی قومی ٹیم کے ہمراہ کڈنی ہسپتال سونہ وار میںایکٹ کی خلاف ورزی کی پاداش میں الٹراسائونڈکلینک کو سر بمہر کیا۔ایکٹ کے تحت بچے کی پیدائش سے پہلے جنس کی جانچ ممنوع ہے۔کڈنی ہسپتال کے معائنے کے دوران یہاں 3میں سے صرف دو مشینوں کو اندراج شدہ پایا گیا جو کہ ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔معائنے کے دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ ہسپتال میںپی سی اینڈ پی این ڈی ٹی ایکٹ 2002کے تحت ریکارڈ میں نہیں رکھا جارہا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے معائنے کے دوران ٹیم کو تعائون بھی فراہم نہیں کیا۔