کڈنی ہسپتال سونہ وار میں امندیپ ہاسپٹلزکی طرف سے او پی ڈی شروع

سرینگر//امندیپ گروپ آف ہاسپٹلز نے کڈنی ہسپتال سونہ وار سرینگر میںاو پی ڈی شروع کی ہے۔شمالی بھارت میںروبوٹ کے ذریعے گھٹنوں کی سرجری متعارف کرانے اورصحت کی دیکھ بھال میںامندیپ گروپ کواعزاز حاصل ہے ۔اس سلسلے میں یہاں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مشہور آرتھوپیڈک اور امندیپ گروپ آف ہاسپٹلز کے ڈاکٹر اوتار سنگھ نے کہا کہ امندیپ گروپ نے وادی کے مریضوں کی سہولت کیلئے کڈنی ہسپتال سونہ وار میں او پی ڈی کھولی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سہولت سے وادی کے لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے گا اوروہ آپریشن کے بعد علاج و معالجہ کی خاطر یہاں آسکتے ہیں جسے ان کا پیسہ اور وقت بچ جائے گا ۔ تقریب پر شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ آف سائنسز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر جاوید مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب پر وادی کے300ڈاکٹر موجود تھے ۔