کچی سڑکوں پر پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا

کوٹرنکہ //خطہ پیر پنچال میں ہورہی برفباری و شدید بارش کی وجہ سے سب ڈویژن کوٹرنکہ کی کچی سڑکوں پر لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔پیر اور منگل کی درمیانی شب شروع ہوئی بارش و برفباری کی وجہ سے جہاں عام زندگی متاثر ہو گئی ہے وہائیں سب ڈویژن کی اکثر کچی سڑکیں گاڑیوں کی آمدورفت کیساتھ ساتھ لوگوں کے پیدل چلنے کے قابل بھی نہیں رہی ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ بڈھال ،خواص ،کنتھول ،کھاہ جمولہ ودیگر علاقوں کی زیر تعمیر و کچی سڑکیں اب لوگوں کیلئے درد سر بن گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ تعمیر اتی ایجنسیوں کی لاپرواہی کی وجہ سے اس وقت مذکورہ رابطہ سڑکوں کی وجہ سے لوگوں کی زمینیں اور رہائشی مکانات متاثر ہو رہے ہیں ۔غور طلب ہے کہ ان رابطہ سڑکوں کی نالیاں او ر حفاظتی باندھ بھی تعمیر نہیں ہیں جس کی وجہ سے عوامی مشکل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔