سرینگر// حکومت نے انتظامیہ میں تبادلے عمل میں لاتے ہوئے ڈائریکٹر لوکل باڈیز کو تبدیل کیا جبکہ2افسران کو اضافی قلمدان سونپا گیا۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری اشوک کمار پرمار کو محکمہ کان کنی کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج سونپا گیا۔ پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے ہفتہ کو جاری ایک اور علیحدہ آرڈر کے مطابق ڈائریکٹر لوکل باڈئز جموں اصغر حسین کو فوری طور پر تبدیل کرکے محکمہ داخلہ کا خصوصی سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر ہاوسنگ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد شاہد سلیم کو تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ڈائریکٹر لوکل باڈئز جموں کا اضافی چارج سونپا گیا۔